خبرنامہ پاکستان

مشعال قتل کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) مشعال خان قتل سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی،رپورٹ آر پی او مردان عالم خان شنواری نے جمع کرائی،رپورٹ میں مشال خان کے زخمی دوست عبداللہ اور دیگر ساتھیوں کے بیان بھی شامل ہیں،عبداللہ کے بیان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ واقعہ میں ملوث تھی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سپریم کورٹ میں مشال خان قتل کیس سے متعلق رپورٹ جمع کرادی گئی۔رپورٹ آر پی او مردان عالم خان شنواری نے جمع کرائی،رپورٹ میں مشال خان کے زخمی دوست عبداللہ اور دیگر ساتھیوں کے بیان بھی شامل ہیں،عبداللہ کے بیان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ واقعہ میں ملوث تھی،عبداللہ اور مشال خان کا گھیراؤ کرنے میں یونیورسٹی ملازمین بھی شامل تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کے وقت پولیس یونیورسٹی میں موجود تھی،عبداللہ نے مشتعل ہجوم کے سامنے مشال کے بے گناہ ہونے کی گواہی دی تھی۔واضح رہے ہفتے کے روز چیف جسٹس پاکستان نے مشال قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے 36گھنٹوں میں آئی جی خیبرپختونخوا رپورٹ طلب کی تھی۔