خبرنامہ پاکستان

مشیرِوزیراعظم کے اہل خانہ کا رعایتی ٹکٹ پرمختلف ممالک کا ’ مفت سفر‘

مشیرِوزیراعظم کے اہل خانہ کا رعایتی ٹکٹ پرمختلف ممالک کا ’ مفت سفر‘

کراچی :(ملت آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بیٹے، بیٹی اور دیگرعزیز واقارب کے لیے 12 سے زائد رعایتی ٹکٹ بغیر رقم کی ادائیگی کے حاصل کرلیے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب نے اپنے 12 سے زائد قریبی رشتہ داروں کو پی آئی اے کی پیرس، کوالالمپور ، دبئی ، اور دیگر ممالک کو جانے والی پروازوں کے لیے رعایتی ٹکٹس دلوائے تاہم تین ماہ بیت جانے کے باوجود رعایتی نرخ بھی ادا نہیں کیے ہیں۔ رعایتی ٹکٹوں کے حصول کے علاوہ مہتاب عباسی کی بیٹی کو اسلام آباد سے پیرس کے لیے اکنامی کلاس کا ٹکٹ بنوایا کر سفر بزنس کلاس میں کرایا گیا جب کہ دیگر رشتے داروں کو رعایتی نرخ پر دلوائے گئے ٹکٹ کی ادائیگی تین ماہ گزرنے کے باوجود بھی نہیں کی گئی ہیں. رعایتی نرخوں پر مخلتف ممالک کے ٹکٹس مشیر وزیر اعظم سردار مہتاب عباسی کے منیجر برائے کورڈینیشن نے قومی ایئرلائن کے شعبے ٹکٹنگ پر دباؤ ڈال حاصل کیے تاہم تین ماہ بعد بھی رقوم کی ادائیگی نہ کی جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے واجبات کی ادائیگی کے لیے خط ارسال کردیا. وزیراعظم کے مشیر کے رشتہ داروں کو جاری کیے گئے رعائتی ٹکٹوں کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے جن کی ادائیگی نہ کرنے کے سبب قومی ایئر لائن میں آڈٹ کا عمل متاثر ہو رہا ہے اور پی آئی اے انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے.