خبرنامہ پاکستان

مصرمیں پھنسے 4 پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل

پاکستانی:(ملت+اے پی پی) سفارت خانے نےمصر میں بحری جہاز میں پھنسے 17پاکستانیوں میں سے 4پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔محمد عمر غوری،تنویر،محمد طارق اور سمیع اللہ وطن واپس آئیں گے ۔ سفارتخانے کی جانب سے چاروں افراد کو ایئر ٹکٹ فراہم کردیئے گئے،چاروں افراد پانچ جنوری کو واپس وطن پہنچیں گے جبکہ وطن واپس آنیوالوں کو کویتی شپنگ کمپنی کی جانب سے پانچ ماہ کے واجبات ادا نہیں کئے گئے اورعملے میں شامل تینوں افراد گزشتہ کئی روز سے شدید علیل ہیں،مال بردار جہاز میں موجود تین مریضوں کو بھی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا،اسپتال منتقل ہونیوالوں میں نجیب اللہ، محمد طارق اور سید وسیم شامل ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے عملے کو اشیا خورو نوش اور دیگر سامان فراہم کردیئے گئے ہیں۔ مصری عدالت کویتی مال بردار بحری جہاز کو اپنی تحویل میں لے چکی ہے اور17 پاکستانی گزشتہ پانچ ماہ سے کھلے سمندر میں کھڑے جہاز میں محصور ہے۔