خبرنامہ پاکستان

مصطفیٰ کمال کے انکشافات پر تحقیقات کے حوالے سے غورہورہاہے:اکرم خان درانی

اسلام آباد ۔ (اے پی پی)وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات کی مکمل تحقیقات اور ان چیزوں کو باریک بینی سے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام چیزوں کو باریک بینی سے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ کرکٹ ٹیم کی بھارت میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاک اگر کوئی گھر آنے سے منع کرے تو اس کے بعد گھر جانے کی گنجائش نہیں رہتی ۔