خبرنامہ پاکستان

مصطفی ٰ کمال اورطاہرالقادری کی ایک دوسرے کو یقین دہانی

مصطفی ٰ کمال اور طاہر القادری کی ایک دوسرے کو یقین دہانی
لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرقانون رانا ثنا اللہ کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے‘ 125 پولیس افسران اور بیورو کریٹس کو فوری معطل کیا جائے‘ اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ آج منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ڈاکٹر طاہر القادری اور مصطفیٰ کمال نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں جسٹی باقر نجفی کمیشن رپورٹ پر دونوں رہنماؤں نے اپنے مطالبے عوام کے سامنے رکھے۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کے ہمرا ہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون‘ وائس چیئرمین افتخار رندھاوا اور ممبر نیشنل کونسل دانش خان‘ آفا جمال اور مبین قاضی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نجفی کمیشن نےشہبازشریف اورراناثناللہ کوذمہ دارٹھہرایاہے۔کمیشن نےاس وقت کی میٹنگ میں شریک افسران کو بھی ذمہ دارٹھہرایا ہے ،نجفی کمیشن میں کہا گیا ہے کہ براہ راست خفیہ حکم تھاکہ لاشیں گرائیں‘ پی اےٹی کواحتجاج سےروکنےکے لیے فائرنگ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو دن قبل آئی جی بلوجستان کا تبادلہ کرکے انہیں پنجاب کا آئی جی مقرر کیا گیا ‘ تبادلے کا مقصد ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلنا تھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ نجفی کمیشن رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے زیرِ صدارت میٹنگ ہوئی تھی ‘ جس میں رانا ثنا اللہ نے ہدایات دیں تھی کہ طاہر القادری کو روکنا ہوگا۔ نجفی کمیشن کےمطابق کسی پولیس افسرنےفائرنگ کاحکم نہیں دیا ‘ کسی پولیس افسرنےحکم دینےوالےکانام نہیں بتایا۔ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ آپریشن کامقصدبیریئرہٹاناہرگزنہ تھا۔انہوں نے جسٹس باقر نجفی کو رپورٹ لکھنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نجفی کمیشن کودبانےکی اصل وجہ بھی بےنقاب ہونےسےبچناتھا۔
ڈاکٹر طاہرا لقادری نے جسٹس نجفی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں مطالبہ کیا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ خود کو قانون کے حوالے کریں ‘ 125 پولیس افسران اور بیوروکریٹس فوری طور پر معطل کیے جائیں۔ انہوں نے نجفی کمیشن رپورٹ پر آزاد جے آئی ٹی کا مطالبہ کرتےہوئے اعلان کیا کہ انصاف کے لیے سیاسی اورقانون کی جنگ انصاف کیلئےلڑتےرہیں گے۔طاہرالقادری کے بقول کارکنان تیاررہیں ضرورت پڑی ‘ توعوامی جنگ بھی لڑیں گے‘باطل کوانجام تک پہنچائیں گے،قاتلوں کونہیں چھوڑینگے۔ پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دن سےظلم کاساتھ نہ دینےکافیصلہ کیاہے‘ ان کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کے لیے ڈاکٹرطاہرالقادری کےساتھ موجود ہیں‘سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کی جدوجہدمیں ساتھ ہیں۔