خبرنامہ پاکستان

مصطفی کمال الزامات کے دستاویزی ثبوت شیئر کریں :چودھری نثار

اسلام آباد ،،،،چودھری نثار کہتے ہیں مصطفیٰ کمال کے پاس الزامات کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں تو شیئر کریں ، ضروری نہیں حکومت ہر الزام پر جوڈیشل کمیشن بنادے ، کسی سے ناانصافی نہیں ہو گی ، ضروری نہیں ہر سیاسی پریس کانفرنس پر نقطہ نظر دیں ، مصطفیٰ کمال نے بہت باتیں کیں ، ثبوت نہیں دیئے ، چودھری نثار نے ایم کیو ایم کو انصاف کی یقین دہانی کرا دی ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں چودھری نثار نے مصطفیٰ کمال کو بھی خوب جواب دئیے ، کہتے ہیں سابق سٹی ناظم کی گفتگو میں صرف لفاظی تھی ، ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے ، مرضی سے دبئی گئے واپس بھی خود آئے ۔ چودھری نثار نے متحدہ کو بھی یقین دلایا کہ جب تک منصب پر ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی ، سارا کام قانونی ہوگا ، کسی کو سیاسی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے