خبرنامہ پاکستان

مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پیر کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں ہائی سپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی میں 5.5فیصد کمی کی گئی جبکہ ڈیزل پر سیلز ٹیکس31سے کم کرکے 25.5فیصد کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق متی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہے جبکہ پٹرول اور جی ایس ٹی کی شرح14.5فیصد پر برقرار رہے۔