خبرنامہ پاکستان

‘معاملےکےحل کیلئےحکومت کو ٹی اوآرزپرڈیڈلاک ختم کرنا ہوگا’

اسلام آباد: (آئی این پی) ٹی او آرز پر ڈیڈلاک اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ حکومت پر برہم۔ کہتے ہیں انکوائری ایکٹ 1956 میں ترمیم سے بات نہیں بننے والی۔ 5 اگست کو شروع ہونے والے سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے پاناما لیکس پر بل پیش کرنے کا اعلان۔ خورشید شاہ نے کہاکہ اسپیکر ایاز صادق نے ٹی او آرز پر ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے اجلاس بلانے کے لیے فون کیا تو انہیں اعتزاز احسن سے بات کرنے کا کہا۔ اپوزیشن لیڈر سے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی اور شیریں مزاری نے بھی ملاقات کی جس میں خورشید شاہ نے انہیں پبلک کاونٹس کمیٹی میں سینیٹ کی نمائندگی پر اعتماد میں لیا۔