خبرنامہ پاکستان

معروف سماجی کارکن اور درویش صفت انسان عبدالستار ایدھی انتقال کرگئے

کراچی ۔ 8 جولائی (اے پی پی) معروف سماجی کارکن اور درویش صفت انسان عبدالستار ایدھی جمعہ کو انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 92 سال تھی، انہیں گردوں اور شوگر کا عارضہ لاحق تھا۔ عبدالستار ایدھی گزشتہ چھ دھائیوں سے انسانیت کی خدمت کر رہے تھے اور وہ بیماری کے باوجود اپنی عمر کے آخری حصے تک فلاحی خدمات میں مصروف رہے۔ان کی نماز جنازہ (آج) ہفتہ کو میمن مسجد میں ادا کی جائے گی اور انہیں ایدھی ویلج میں سپرد خاک کیا جائے گا۔