خبرنامہ پاکستان

معروف شاعر مصنف اور صحافی اسلم کولسری انتقال کر گئے

لاہور. ملت نیوز… معروف شاعر، مصنف اور صحافی اسلم کولسری گزشتہ روز انتقال کر گئے. وہ تین ماہ سے علیل تھے. مرحوم شاعری کی دس کتابوں‌کے مصنف تھے. اردو سائنس بورڈ سے بھی منسلک رہے. آخری چار برس وہ روزنامہ دنیا کے ایڈیٹوریل سیکشن کے سینئر رکن تھے. وزیراعلیٰ‌ پنجاب شہباز شریف نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے. مرحوم نے بیوی، دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں.