خبرنامہ پاکستان

معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ یو این ڈی پی کی خیرسگالی سفیر مقرر

معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ یو این ڈی پی کی خیرسگالی سفیر مقرر

اسلام آباد:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے (یو این ڈی پی) نے معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ کوپاکستان کیلیے اپنا خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا۔ ثمینہ بیگ کی بطور خیرسگالی سفیر تعیناتی کے معاہدے کے سلسلے میں پیر کو باضابطہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بوہنے نے کہاکہ ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جوپائیدارترقی کے عالمی مقاصد بالخصوص تبدیلی آب وہوا، ماحول کے تحفظ اور خواتین کوبااختیاربنانے سے متعلق مقاصدکے حصول کے سلسلے میں قومی آگاہی بہتربنانے اور پارٹنرشپ استوارکرنے کی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کریں گی۔ اس موقع پر ثمینہ بیگ نے کہاکہ یو این ڈی پی کا حصہ بننا میرے لیے اعزازکی بات ہے۔