خبرنامہ پاکستان

معین خان پی ایس ایل کیلیے بیٹے کا انتخاب کرکے تنقید کی زد میں آ گئے

معین خان پی ایس ایل کیلیے بیٹے کا انتخاب کرکے تنقید کی زد میں آ گئے
لاہور:(ملت آن لائن) معین خان پی ایس ایل کیلیے اپنے بیٹے کا انتخاب کر کے تنقید کی زد میں آ گئے۔
گزشتہ دنوں لاہور میں منعقدہ ڈرافٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ نے اعظم خان کو سپلیمنٹری پلیئر منتخب کیا، انھیں بھاری جسامت کی وجہ سے کرکٹ کیلیے فٹ قرار نہیں دیا جا رہا، سوشل میڈیا پر شائقین نے معین خان پر اقربا پروری کا الزام بھی عائد کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر اپنے بھتیجے امام الحق کا انتخاب کیا۔ مگر خوش قسمتی سے وہ سری لنکا کیخلاف سنچری بنانے میں کامیاب رہے، چیئرمین پی سی بی کے مشیر و سابق ممبر گورننگ بورڈ شکیل شیخ بھی اپنے دونوں بیٹوں کو اثر ورسوخ استعمال کر کے مختلف اسکواڈز کا حصہ بناتے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان دنوں پاکستان کرکٹ میں اقرباپروری عروج پر پہنچ چکی ہے اور اب کسی کو کوئی ڈر بھی نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر شائقین نے معین خان پر اقربا پروری کا الزام بھی عائد کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر اپنے بھتیجے امام الحق کا انتخاب کیا۔ مگر خوش قسمتی سے وہ سری لنکا کیخلاف سنچری بنانے میں کامیاب رہے، چیئرمین پی سی بی کے مشیر و سابق ممبر گورننگ بورڈ شکیل شیخ بھی اپنے دونوں بیٹوں کو اثر ورسوخ استعمال کر کے مختلف اسکواڈز کا حصہ بناتے رہے ہیں۔