خبرنامہ پاکستان

مفتاح اسماعیل وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو واقتصادی امور تعینات

مفتاح اسماعیل وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو واقتصادی امور تعینات

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل کو مشیر وزیراعظم برائے ریونیو واقتصادی امورتعینات کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل کو اب مشیر وزیراعظم برائے ریونیو واقتصادی امور کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے جب کہ ان کاعہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئی تعیناتی کے نتیجے میں مفتاح اسماعیل کا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور کا عہدہ ختم ہو جائیگا۔

………………….
….اس خبر کو بھی پڑھیے……

رانا افضل خان نے وزیرمملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے رانا افضل خان سے وزیرمملکت برائے خزانہ کا حلف لیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل رانا افضل پارلیمانی سیکریٹری خزانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بیماری کے باعث ذمہ داریوں سے سبکدوشی کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امور خزانہ چلا رہے تھے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی 21 دسمبر کو ہونے والی ملاقات کے دوران رانا افضل کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔