اسلام آباد: (اے پی پی)مفتی اعظم فلسطین محمد احمد حسین اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ کل پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان علماء کونسل کے حافظ طاہر اشرفی نے مفتی اعظم فلسطین محمد احمد حسین کا ائرپورٹ پراستقبال کیا ۔
حافظ طاہراشرفی نے جیونیوز کو بتایا کہ مفتی اعظم فلسطین پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں اور وہ کل پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔
پیغام اسلام کانفرنس کا اہتمام پاکستان علماء کونسل نے کیا ہے ۔ اس کانفرنس میں ملک بھر سے پانچ ہزار سے زائد علماء شریک ہونگے۔