خبرنامہ پاکستان

ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے، نیب

چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال

ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے، نیب
اسلام آباد: (ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو کے تمام ریجنل بیوروز کو ہدایت کی ہے کہ نیب کومختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں کیونکہ نیب کو مطلوب اشتہاری اور مفرور ملزمان کی بروقت گرفتاری سے نہ صرف مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹانے میں مدد ملے گی بلکہ انصاف کے تقاضے بھی پورے ہوں گے۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام ریجنل بیوروز کو مزید ہدایت کی ہے کہ نیب کو مطلوب اشتہاری/ مفرور ملزمان کی گرفتاری کی رپورٹ 2ماہ کے اندر پیش کی جائے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو کے تمام ریجنل بیوروز کو ہدایت کی ہے کہ نیب کومختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں کیونکہ نیب کو مطلوب اشتہاری اور مفرور ملزمان کی بروقت گرفتاری سے نہ صرف مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹانے میں مدد ملے گی بلکہ انصاف کے تقاضے بھی پورے ہوں گے۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام ریجنل بیوروز کو مزید ہدایت کی ہے کہ نیب کو مطلوب اشتہاری/ مفرور ملزمان کی گرفتاری کی رپورٹ 2ماہ کے اندر پیش کی جائے