خبرنامہ پاکستان

مقبوضہ کشمیر، حریت فورم کی میر واعظ کی نظر بندی کی مذمت

مقبوضہ کشمیر، حریت فورم کی میر واعظ کی نظر بندی کی مذمت
سرینگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم نے اپنے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار مرتبہ پھر گھر میں نظر بند کرنے اور مقبوضہ وادی کو ایک فوجی قلعے میں تبدیل کرنے پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت فور م نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جامع مسجد کو سیل اور میر واعظ کو گھر میں نظر بند کردینا قابض انتظامیہ کی ایک مستقل روش بن چکی ہے ۔ بیان میں کہاگیا کہ یہ افسوسناک عمل ربیع الاول کے متبرک مہینے میں بھی جاری رکھا گیا جس سے کشمیری مسلمانوں کے جذبات انتہائی مجروح ہو ئے ہیں۔بیان میں سید علی گیلانی ، مختار احمد وازہ اور دیگر حریت رہنماؤں کی بھی گھروں ، تھانوں اور جیلو ں میں مسلسل نظر بند ی کی سخت مذمت کی گئی ۔ بیا ن میں مزید کہا گیا کہ بھارت اور مقبوضہ علاقے میں اسکے کٹھ پتلی مقبوضہ وادی کو طاقت کے بل پر چلارہے ہیں جنہوں نے علاقے میں خوف و دہشت کی لہر قائم کر رکھی ہے اور کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں۔