خبرنامہ پاکستان

مقبوضہ کشمیر، مسرت عالم جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش

مقبوضہ کشمیر، مسرت

مقبوضہ کشمیر، مسرت عالم جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش

سرینگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر مسلم لیگ کے غیر قانونی طور پرنظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ کو ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں سرینگر کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بٹ کو جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل سے مقدمے کی شنوائی کیلئے سرینگر لایا گیا جہاں ایڈیشنل شیشن جج کی عدلت میں سماعت کے بعد انہیں واپس کوٹ بھلوال جیل منتقل کیا گیا۔ عدالت نے مقدمے کی اگلی سماعت 28مارچ کو مقرر کر دی۔ دریں اثنا مسلم لیگ جموں وکشمیر کے ترجمان سجاد ایوبی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسرت عالم بٹ کو جھوٹے مقدمات میں مسلسل نظر بند رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے چیئرمین کے خلاف بے سرو پا مقدمات بنا لیے گئے ہیں جن کا ان سے دور کا واسطہ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ اپنے بہیمانہ رویے سے مسرت عالم بٹ کے جذبہ حریت کو ہرگز کمزور نہیں کر سکتی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ، ریڈکراس، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ مسرت عالم بٹ اور غیر قانونی طور پر نظر بند دیگر کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے انکی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔