خبرنامہ پاکستان

مقبوضہ کشمیر؛ضلع کولگام میں بھارتی فوج کے آپریشن کیخلاف مظاہرے

مقبوضہ کشمیر؛ضلع کولگام میں بھارتی فوج کے آپریشن کیخلاف مظاہرے
سرینگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ضلع کولگام کے علاقے دیو سرمیں لوگوں نے قابض بھارتی فوج کے آپریشن کے خلاف زبردست مظاہرے کیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ فوجیو ں نے دیو سر کے آستان محلہ میں محاصرے اور تلاشی اور تلاشی کی کارروائی کے دوران خواتین، بچوں اور معمر افراد سمیت لوگوں کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف علاقے میں زبردست مظاہرے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں میں چھڑپیں شروع ہو گئیں۔ ضلع بڈگا م کے علاقے پکھر پورہ میں بھی لوگوں نے قابض فوج کے آپریشن کیخلاف مظاہرے کیے ۔ دریں اثنا بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے کئی دیہات میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی جس کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔