خبرنامہ پاکستان

مقبوضہ کشمیر: ایک خاتون سمیت چارافراد شہید

کم سن آصفہ

مقبوضہ کشمیر: ایک خاتون سمیت چار افراد شہید کردےئے
سرینگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کپوارہ کے علاقے ہندوارہ میں پیر کو تین نوجوانوں اور ایک خاتون کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج ، پولیس اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے چاروں افراد کو ہندوارہ کے علاقے یونسو میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔ مقبوضہ علاقے کے ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے تین نوجوان بھارتی فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ بھارتی فوجیوں نے ایک خاتون مصرہ بانو کو بھی فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ دریں اثناء قابض انتظامیہ نے علاقے میں احتجاجی مظاہروں کوروکنے کیلئے سوپور اور ہندوارہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہیں۔ تاہم چار افراد کی شہادت پر ہندوارہ میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں احتجاجی مظاہرے جاری تھے۔