خبرنامہ پاکستان

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے احتجاج روکنے کیلئے پابندیاں لگادیں

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے احتجاج روکنے کیلئے پابندیاں لگادیں

سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مظاہرے اور احتجاج روکنے کیلئے پابندیاں لگادیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے اور قابض فوج نے گزشتہ تین سے چار روز میں 20 کے قریب کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔
بھارتی فوج نے گزشتہ روز کنگن کے علاقے میں حریت پسند مصور احمد وانی کو شہید کیا تھا جن کی نماز جنازہ آج ادا کی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں کو شہید مصور وانی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں اور راستے سیل کرکے کانٹے دار تاریں لگادی گئی ہیں۔ وادی میں احتجاج کو روکنے کے لیے ضلع پلواما اور دیگر اضلاع میں پابندیاں لگادی گئی ہیں۔