خبرنامہ پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعے میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج کی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی جاری ہے، تازہ واقعے میں قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں گولیاں مار کر 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا
بھارتی فوج نے کپواڑہ کے علاقے ہلمت پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی اور محاصرے کے دوران چار نوجوانوں کو گولیاں مار دیں۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کے لیے قابض فوج کو آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں کا سہارا لینا پڑا۔