خبرنامہ پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ اور او آئی سی بھی بول پڑے

مقبوضہ کشمیر میں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ اور او آئی سی بھی بول پڑے

لاہور:(ًلت آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پرعالمی تنظیموں اقوام متحدہ اور او آئی سی نے بھی آواز اٹھادی۔

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دنوں سے بھارتی بربریت میں اضافہ ہوا ہے جس میں 15 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئیٹرس نے کشمیریوں کی شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کےقوانین کے تحت فریقین شہریوں کی حفاظت کی ذمےدار ہیں، شہری چاہے غزہ، مقبوضہ کشمیر یا یمن کے ہوں، ان کا ہر حال میں تحفظ ہونا چاہیے کیونکہ یہ بنیادی اصول ہے۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی
دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے کمیشن کو بھارت تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف نے عالمی برادری پر مسئلہ کشمیرکےحل کیلیےکرداراداکر نے پر زور دیا ہے۔

حریت قیادت کا احتجاج
مقبوضہ کشمیر میں آج بھارتی مظالم کے خلاف شوپیاں تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا، حریت قیادت ریلی سے خطاب کرے گی، وادی میں آج بھی تعلیمی ادارے بند اور یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کردیئے گئےہیں۔

علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کےخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے، اقوام متحدہ اورعالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

مظاہرین کی طرف سےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کےخلاف یادداشت بھی جمع کرائی۔