خبرنامہ پاکستان

ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک اسکیم زیرغور نہیں،ترجمان پی آئی اے

اسلام آباد(آئی این پی )پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کے لیے گولڈن ہینڈ شیک اسکیم زیر غور نہیں ہے، اس حوالے سے بعض میڈیا پر آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کی افواہوں سے قومی ائر لائن کے ملازمین میں بے چینی پیدا ہوسکتی ہے ، گولڈن ہینڈ شیک کے لیے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی اور نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ زیر غور ہے۔قومی ائر لائن بھاری نقصان اور خسارے سے نکلنے کی کوششوں میں ہے ، اس قسم کی افواہیں پھیلانا قابل افسوس ہے ۔