خبرنامہ پاکستان

ملالہ کی پاکستانی وزیراعظم بننے کی خواہش

لندن: (ملت+اے پی پی) نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ دل چاہتا ہے سیاستدان بن کر پاکستان کی وزیراعظم بن جاؤں، قاتلانہ حملے میں زندہ بچ جانے کے بعد کچھ بڑا کرکے دکھانا زندگی کا مقصد بن گیا ہے۔ اتوار کو امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ قاتلانہ حملے میں زندہ بچ جانے کے بعد زندگی میں کچھ بڑا کرنا زندگی کا مقصد بنایا ہوا ہے۔ میرا دل چاہتا ہے کہ بڑی سیاستدان بن کر اپنے وطن پاکستان کی وزیراعظم بن جاؤں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر یا وکیل بن کرعوام کی خدمت کرنے کا بھی سوچتی ہوں۔