خبرنامہ پاکستان

ملتان،نہرمیں 40فٹ شگاف پڑگیا،گھراورزرعی اراضی زیرآب

ملتان(آئی این پی)ملتان میں مخدوم رشید کینال نہر میں 40فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے قبرستان،گھر اورزرعی اراضی زیرآب آگئی۔مخدوم رشید کینال نہر میں موضع بنگل والا کے قریب 40فٹ گہرا شگاف پڑگیاجس سے بڑی تعداد میں موجود گھر ،قبرستان اور زرعی اراضی زیرآب آگئی۔متاثرہ علاقے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔محکمہ آبپاشی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشنیری منگوالی گئی ہے ،شگاف جلدپر کرلیا جائے گا۔نہرمیں شگاف پڑنے سے آم کے باغات اور کپاس کی فصلیں بھی زیرآب آگئیں۔