خبرنامہ پاکستان

ملتان: جوڈیشل کملپلیکس میں ہنگامہ

ملتان: جوڈیشل کملپلیکس میں ہنگامہ
ملتان: (ملت آن لائن) گذشتہ روز وکلاء کی بڑی تعداد نے نیو جوڈیشل کملپلیکس میں سہولیات کے فقدان کے خلاف احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی، جس پر مشتعل وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں صدر ہائیکورٹ بار شیر زمان قریشی اور محمود اشرف خان سمیت 39 وکلاء کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں دو خواتین وکلاء بھی شامل ہیں۔