خبرنامہ پاکستان

ملتان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

ملتان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

ملتان (ملت آن لائن) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد اور دیگر اسلحہ بر آمد کر لیا ہے، دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
بابر چوک کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے ایک دستی بم ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، دو کلو بارود اور دیگر خودکار اسلحہ بر آمد کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جن کی شناخت بلال، شہباز، عاصم اور ظہیر کے نام سے ہوئی ہے، ان دہشتگروٓں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیئے نا معلم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔