خبرنامہ پاکستان

ملتان میں سوائن فلو بے قابو

ملتان میں سوائن فلو بے قابو
ملتان: (ملت آن لائن) ملتان میں سوائن فلو سے دو ہفتوں کے دوارن 4 افراد جان سے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے جن کا تعلق ملتان اور مظفرگڑھ سے تھا شہر میں سوائن فلو بے قابو ہوگیا، ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ رواں ماہ کے دوران نشتر اسپتال میں 12 افراد مرض میں مبتلا ہو کر داخل ہوئے، 6 میں خطرناک وائرس کا شبہ پایا گیا جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 2016 میں بھی سوائن فلو کے خطرناک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 75 متاثر ہوکر اسپتال پہنچے۔