خبرنامہ پاکستان

ملتان میں مسافر وین میں آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق، 24 زخمی

ملتان: ملت آن لائن .. ہیڈ محمد والا کے قریب وین میں آتشزدگی کے باعث 6 مسافر جاں بحق جب کہ 24 زخمی ہوگئے۔

مسافر وین چوک سرور شہید سے ملتان آرہی تھی کہ ہیڈ محمد والا کے قریب اس میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری ویگن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو فوراً نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع نے واقعے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 24 کا علاج جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گاڑی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا اور وین میں سوار تمام مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔