خبرنامہ پاکستان

ملتان میں ڈاکوؤں کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

ملتان میں

ملتان میں ڈاکوؤں کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

ملتان:(ملت آن لائن) متیتل روڈ پر ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کوزیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ملتان کے تھانہ پیتل ماڑی کی حدود میں متیتل روڈ پر 5 مسلح ڈاکو صبح سویرے ذوالفقار نامی شخص کے گھر میں گھس گئے۔ ڈاکوؤں نے پہلے ذوالفقار کو کمرے میں بند کرکے گھر سے نقدی اوردیگر قیمتی سامان اکٹھا کیا اور پھر اس کی 25 سالہ بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پسند کی شادی کرنے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ذوالفقار کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: چیف جسٹس کا کمسن ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نوٹس
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مدعی کے مطابق ڈاکو گھر سے 30 ہزار روپے نقد اور ایک لاکھ روپے کا دیگر قیمتی سامان لے گئے ہیں، واقعے کی مخلتف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

…………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے..مسلم لیگ ن کے ر ہنما نعیم علوی بھارت میں انتقال کرگئے

لاہور(ملت آن لائن) شاہجہاں پارک کے رہائشی 45 سالہ نعیم علوی گزشتہ ایک سال سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔مرحوم پی پی 146 سے ن لیگ چیف کوآرڈی نیٹر تھے، 6 دسمبر کو لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے بھارت گئے تھے مگر جانبر نہ ہوسکے نعیم علوی 6 دسمبر کو لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے دہلی گئے، 21 دسمبر کو لیور ٹرانسپلانٹ ہوا جس کے بعد ہوش میں نہ آ سکے اور گزشتہ صبح خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی میت آج براستہ واہگہ بارڈر لاہور لائی جائیگی، نماز جنازہ مشتاق کالونی قبرستان میں بعد از نماز ظہر ادا کی جائیگی۔ مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔ نعیم علوی کے بھائی نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ مرحوم کو 2 سال پہلے ہیپاٹائٹس سی ہوا جس سے جگر کا مسئلہ بنا اور ڈاکٹروں نے لیور ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا۔