خبرنامہ پاکستان

ملتان: وکلا سراپا احتجاج، دروزے،شیشے توڑدیئے

ملتان: وکلا سراپا احتجاج، دروزے،شیشے توڑدیئے
ملتان: (ملت آن لائن) ملتان جوڈٰیشل کمپلیکس میں سہولیات میں کمی پر وکلاء آپے سے باہر ہو گئےاور دلیل کی بجائے ہنگامے پر اتر آٗے۔ قانون کا کوٹ پہننے والوں نے سیشن کورٹ کے دروازوں اور کھڑکیوں کے سارے شیشے توڑ دیئے۔ احتجاج میں خواتین وکلاء بھی شامل ہیں۔صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ملتان میں وکلاء کی ہنگامی آرائی کی حمایت کر دی اور کہا اچھی بات ہے اس طرح وکلا کی بات سنی جائیگی، وکلا کی پہلے کوئی نہیں سن رہا تھا۔ رانا ثنا اللہ نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حق کیلئے احتجاج پر حیرانی نہیں ہونی چاہیے، حکومت شام تک وکلا کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔