خبرنامہ پاکستان

ملتان: گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف بچوں کا کان پکڑ کر انوکھا احتجاج

ملتان: گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف بچوں کا کان پکڑ کر انوکھا احتجاج
ملتان:(ملت آن لائن) ملتان میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کیساتھ بچوں نے کان پکڑ کر انوکھا احتجاجی مطاہرہ کیا اور متعلقہ حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ملتان کے علاقے ٹبی شیر خان کے علاقہ مکینوں نے گیس کی 3 ماہ سے عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے چولہے اور توے اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ بچوں نے کان پکڑ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ باس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ 3 ماہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ان کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے، گیس کی عدم دستیابی کے باعث بچے بھوکھے پیٹ ہی سکول جاتے ہیں جبکہ ان کے پاس اتنی قوت خرید نہیں ہے کہ وہ باہر سے کھانا منگوائیں۔ مظاہرین نے اعلی افسران سے گیس کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

………
صاف کہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، چیف جسٹس پاکستان
کراچی:(ملت آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار کا ’مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں اور جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سمندری آلودگی کی سنگین صورتحال اور کراچی میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی۔ عدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ کسی پلان کا حصہ بنیں گے، چیف جسٹس پاکستان اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’بڑے اعتراضات کیے گئے کہ چیف جسٹس میو اسپتال کیوں گئے۔ انہوں نے کہا کہ’ آئین کے تحت بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمےداری ہے، صاف کہنا چاہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میواسپتال میں وینٹی لیٹرکی سہولت نہیں تھی، میواسپتال کادورہ انسانی جانوں کی تحفظ کے لیےکیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملکی حالت کاذمے دار ہر وہ شخص ہے جو کسی بھی ادارے میں بر سر اقتدار رہا، کوئی مزدور اور غریب شہری ملک کی صورتحال کا ذمے دار نہیں۔ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان نے میو اسپتال لاہور کا دورہ کیا تھا۔