خبرنامہ پاکستان

ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے120 بدعنوان با اثرشخصیات کی فہرست فراہم کردی

اسلام آباد: (آئی این پی) ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ 120 سیاستدانوں سمیت با اثر شخصیات کے خلاف بد عنوانی اور دہشتگردی کے الزامات پر سخت ایکشن لیا جائے۔ فہرست میں 2 وفاقی وزرا اور پنجاب کے ایک صوبائی وزیر سمیت سندھ کے 4 سے پانچ وزرا اور مشیروں سمیت قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان شامل ہیں۔ بعض حکومتی اعلیٰ اہلکاروں سمیت کاروباری شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں جن کے خلاف اعلیٰ فوجی قیادت چاہتی ہے کہ کارروائی کی جائے تاکہ نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب کیا جاسکے۔ وزیر اعظم نواز شریف کو یہ فہرست حالیہ دنوں وزیر اعظم ہاو¿س میں ہونے والے نیشنل ایکشن پلان کے جائزہ اجلاس میں پیش کی گئی ہے۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے فہرست کے ہمراہ دستاویزی ثبوت بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ سائنسدانوں کو خلاءسے پراسرار سگنل موصول، کہاں سے آرہا ہے؟ ایسا انکشاف کہ کسی انسان نےتصور بھی نہ کیا ہوگا، ماہرین بھی حیرت میں ڈوب گئےوفاقی کابینہ کے انتہائی طاقتور رکن چوہدری نثار علی خان بھی ان لوگوں کے خلاف سخت ایکشن چاہتے ہیں۔ مبینہ طور پر انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت کو ایسے لوگوں کو بالکل بھی محفوظ راستہ فراہم نہیں کرنا چاہیے جو کرپشن، منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی معاونت کرتے ہیں۔