اسلام آباد:(اے پی پی)نیدرلینڈز کی ملکہ میگزما 3روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہنچ گئیں۔ ملکہ میگزما اس دورے کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گی۔ رہنما مسلم لیگ (ن) ماروی میمن نے ملکہ میگزما کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ ملکہ میگزما ڈچ ثقافت میں تارکین وطن کی شمولیت میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی وکیل برائے ترقی ہیں۔ نیدر لینڈ کی ملکہ اپنے3روزہ دورے کے دوران سرکاری اور نجی شعبوں کے اسٹیک ہولڈروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔