خبرنامہ پاکستان

ملکی معیشت کی تر قی کے لیے تاجر برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،

اسلا م آباد (ملت + آئی این پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معشیت کی تر قی کے لیے تاجر برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، تاجر برادری کو سر مایہ کاری کے لیے پر امن اور ساز گا ر ماحول کی فراہمی اور ان کو درپیش مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین تر جیحات میں شامل ہے ۔ وہ جمعرات کو جی 8مرکز ٹر یڈرز ویلفیر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،ممبران قومی اسمبلی ملک ابر ار احمد ،ڈاکٹر عباداللہ ،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ حنیف ایڈووکیٹ ،اسلا م آبا دمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے نمائندوں ،راولپنڈی اسلا م آباد کی تاجر برادری کے نمائندوں اور عوام کی ایک کثیر تعداد نے شر کت کی ۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013کے پاکستان سے مختلف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملکی معشیت مستحکم ہوئی ہے اور تیزی سے تر قی کی راہ پر گامزن ہے اور عالمی مالیاتی اداروں نے بھی اس کا اعتراف کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ملک میں سر مایہ کاری پہلے کی نسبت کہیں زیادہ ہو رہی ہے۔ڈپٹی سپیکر نے G-8مرکز ٹر یڈرز ویلفیر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب ان پر G-8مرکز کی تاجر برادری کے اعتماد کا مظہر ہے ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ویلفیر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران پر تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کی جو بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ اسے پورا کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروے کار لائیں گے اوراپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے تاجر برادری کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔انہوں نے منصفانہ قانون کرایہ داری کے نفاذ کے سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس مسئلے کوہر سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اسلا م آباد کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دی ۔قبل ازیں G-8 مرکز ٹر یڈرز ویلفیر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ خرم نیاز، نائب صدر ندیم خان جنرل سیکرٹری ،محمد وسیم عباسی اور دیگر عہدیداران نے حلف اٹھایا۔ ڈپٹی سپیکر نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔