خبرنامہ پاکستان

ملک ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا،جنرل راحیل شریف کا معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ملک ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عبدالستار ایدھی عالمی سطح کے سماجی کارکن اور حقیقی انسان دوست شخصیت تھے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے