خبرنامہ پاکستان

ملک بھرمیں آج شدید گرمی کی لہر،سڑکیں سنسان

اسلام آباد:(اے پی پی) ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی سورج بدستور آگ برسا رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے گرمی کی یہ لہر آئندہ 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ گرمی کی یہ لہر آئندہ 4 روز تک جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، راولپنڈی، ہزارہ، گجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں آج شام بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔آج دن 11 بجے سب سے زیادہ درجہ حرارت موئن جو ڈرو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ شہید بے نظیر آباد اور بہاول نگر میں 43، بھکر، جھنگ، ملتان، نور پور تھل، رحیم یار خان، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کراچی میں 34، لاہور میں 37، راولپنڈی میں 38، فیصل آباد میں 40 اور ڈیرہ غازی ٰخان میں درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔