خبرنامہ پاکستان

ملک بھر میںبارشیں،ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم

کراچی(اے پی پی)سندھ کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم کو تبدیل کردیا ۔بلوچستان میں بھی کہیں موسم ابر آ لود تو کہیں بادل جم کر برس رہے جس کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم کردیے گئے ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے ملک کے کئی شہروں میں بارش سے کہیں موسم خوشگوار ہو گیا ہے تو کہیں لوگوں کیلیے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔سندھ میں دادو ، پڈعیدن سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کی شدت میںکمی ہوئی ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آج تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، خضدار اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہورہی ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ،کئی مقامات پر سڑکیں بہہ گئی ہیں،صورتحال سے نمٹنے کیلیے صوبائی حکومت نے ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم کردیے ہیں ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل خیبر پختونخوا ،پنجاب اورکشمیر میں بھی تیز ہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات خیبرپختونخواہ نے صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ پشاور میں جمعہ کے روز سے بارشوں کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز سے صوبہ بھر میں طوفانی بارشو ں کا امکان ہے۔ جو ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی۔ بالخصوص ماکنڈ ریجن میں ذیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے اورندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ظاہر کیاگیا ہے جس کے بعدپروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کوہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ہر ضلع میں فلڈ وارننگ سیل قائم کئے جارہے ہیں۔ جبکہ برساتی نالوں کے وقتافوقتا دوروں اور صفائی کاکام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔