خبرنامہ پاکستان

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری

راولپنڈی /اسلام آباد/مردا ن /کوہلو (ملت آن لائن + آئی این پی) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری،سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور اپردیر میں سرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے،سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور اپردیر میں انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود،بارودی سرنگیں،ہینڈ گرنیڈ،موبائل فون،آئی ای ڈیز اور بھارت کے بنے ہوئے پلاسٹک ڈرمزبرآمد کرلئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ و گولا بارود اور دھماکہ خیز مواددہشتگردوں نے زیرزمین چھپا رکھا تھا۔دریں اثناء ایف سی نے کوہلو کے علاقے کاہان میں کارروائیاں کرکے ایک دہشتگردکو ہلا ک کردیا جبکہ بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان کی کاہان اوراشتراک میں کارروائی کے دوران فائرنگ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے 2 ایس ایم جیز اور وائرلیس سیٹ برآمد ہوا ہے ، جبکہ اشتراک کے علاقے میں ایک اور کارروائی میں کالعدم تنظیم کے خفیہ ٹھکانے سے مختلف ساخت کے ہزاروں را?نڈز برآمد ہوئے ہیں۔ادھر سپیشل پولیس یونٹ نے مردان نوشہرہ روڈ پر کارروائی کے دوران دہشت گرد کو گرفتار کرکے بارودی مواد ‘ دستی بم اور پرائما کارڈ برآمد کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔ دریں اثناء قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سہالہ اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران خاتون سمیت چار مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوران آپریشن تین تیس بور ‘ نائن ایم ایم پستول‘ پانچ بارہ بور اور سیون ایم ایم برآمد کرلیا گیا۔ (ن غ)