خبرنامہ پاکستان

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ
اسلام آباد(ملت آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام، آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک گر گیا، سڑکوں کی اطراف کھڑاپانی بھی جم گیا جبکہ کراچی میںبھی سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔وادی کوئٹہ میں شدید سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا، کوئٹہ، گرد و نواح اور ملحقہ علاقوں میں خون جمادینے والی سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، شہر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے10 ڈگری سینٹیگریڈ تک گرگیا ہے۔کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں کے اطراف کھڑا پانی تک جم گیا ہے، شہر اور نواحی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، شہری خوب ڈھانپ کے گھروں سے نکل رہے ہیں۔دوسر ی جانب کراچی میں میں تیز ہوائیں اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔