خبرنامہ پاکستان

ملک بھر میں موسم خشک رہے گا

راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا ، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم سرد اور خشک ہے ، آج جڑواں شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت سات جبکہ زیادہ سے زیادہ چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی خشک رہے گا ، تاہم بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ گزشتہ روز سب سے سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ۔