خبرنامہ پاکستان

ملک سے جانے کے لیے کسی سے ڈیل نہیں کی:پرویز مشرف

دبئی(اے پی پی)سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سے جانے کے لیے کسی سے ڈیل نہیں کی، ملک سے جانے کی اجازت دینے پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیاسی ہلچل پر نظر ہے، فی الحال کچھ نہیں کہوں گا،دبئی میں اے پی ایم ایل کا کوئی اجلاس نہیں ہوا، فی الحال سیاسی سر گرمیوں کا ارادہ نہیں۔ سابق صدرنے کہا کہ پاکستان میں افواہ سازی کی فیکٹریاں ہیں، ان سے متعلق بھی افواہوں کی مشین لگ گئی ہے، ایسا نہیں ہےکہ وہ اپنے ملک واپس نہیں جائیں گےلیکن جب پابندیاں ہوں تو انسان کو اچھا نہیں لگتا۔ ایک سوال پرجنرل ریٹائرڈپرویزمشرف نے واضح کیا کہ وہبینظیرکیس میں بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ پرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان میں ان کا علاج ہوسکتا ہے لیکن رسک بھی ہے، وہ کل میڈیکل چیک اپ کیلئے دبئی کےاسپتال گئے تھے،انہوں نے بتایا کہ امریکا میں کچھ ڈاکٹروں سے جان پہچان ہے، وہاں علاج کرائیں گے۔