خبرنامہ پاکستان

ملک میں احتساب کا دہرا معیار ہے: بلاول

لاہور(اے پی پی )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں احتساب کے دہرا معیار ہے، سندھ میں اور پنجاب میں کچھ اور ہے،سندھ کے دفاتر سے فائلیں اٹھا لی جاتی ہیں، پنجاب میں کھلی چھٹی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے لاہورمیں پارٹی کے سینئررہنما سینٹر چوہدری اعتز ازاحسن سے ملاقات کی۔دونوں رہنما ؤں نے سیاسی صورتحال، تحفظ خواتین بل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ پارٹی میں ہرسطح پر تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، ن لیگ تمام اداروں کو مینج کر کے چلتی ہے، جوڈیشری پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں دیتی،ہمیشہ مخالف نظر آتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کے دہرا معیار قائم ہے، سندھ میں اور، پنجاب میں کچھ اور ہے، پنجاب والوں کو کھلی چھٹی ہے، کوئی میٹرو کو پوچھ رہا ہے نہ اورنج لائن ٹرین کو،سندھ کے دفاتر سے فائلیں اٹھا لی جاتی ہیں۔ اس موقع پر اعتزاز احسن نے کہا کہ سوچیں شہباز شریف کے دفترسے فائلیں اٹھائی جائیں تو کیا ہو؟