خبرنامہ پاکستان

ملک میں انصاف کا دوہرا نظام ہے، سابق وزیراعظم راجہ پرویز

ملک میں انصاف کا دوہرا نظام ہے، سابق وزیراعظم راجہ پرویز

لاہور(ملت آن لائن)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف کا دوہرا نظام ہے لہٰذا انصاف سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں لاہور کی نیب عدالت میں پیش ہوئے۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کاسا منا کیا،کبھی عدالتوں پر تنقید نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ جن پر کرپشن کے کیسز ہیں ان کا نام ای سی ایل میں نہیں جب کہ درجہ چہارم کے ملازمین بھرتی کرنے پر میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت اور ادارے تباہ ہوچکے ہیں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور اس وقت ملک پر مشکل ترین وقت ہے جس میں قومی اداروں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔