خبرنامہ پاکستان

ملک میں بجلی کے بعدسی این جی بھی نہیں ملے گی

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) ملک میں بجلی کے بعد سی این جی بھی نہیں ملے گی ،اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں (آج) منگل صبح سات بجے سے 4روز کیلئے سی این جی سٹیشنز بند رہیں گئے ، گیس انرجی سیکٹر کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں (آج ) منگل سے4روز کیلئے سی این جی بند رہیں گے ۔سی این جی صبح7بجے سے 8اپریل کی صبح تک بند رہے گی ۔ سوئی نادرن نے سی این جی ایسوسی ایشن کو فیصلے سے آگاہ کردیا ۔ ایل این جی ٹرمینل مینٹیننس کے باعث سی این جی بند کی جا رہی ہے اور گیس پاور پلانٹس کو منتقل کی جائے گی ۔