خبرنامہ پاکستان

ملک میں تبدیلی نعروں یا دھرنوں سے نہیں اقتصادی راہداری سے آئیگی: فضل الرحمن

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمن نے کہاکہ عام انتخابا ت سے قبل کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے، اب ملک میں تبدیلی اقتصادی راہداری سے آئے گی اور اس منصوبے کو ناکام بنانے کی کو شش کی جا رہی ہے،سب کو الیکشن کا انتظار کر نا ہوگا،تبدیلی نعروں یا دھرنوں سے نہیں آسکتی ہے حکومت اور تمام ادارے اقتصادی راہداری کے منصوبے کی تکمیل پر متفق ہیں، جے یو آئی کے نزدیک فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں سڑکوں اور چوکوں میں نہیں ہوتے۔ وہ پیر کو جماعتی ذمہ داران سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر مولانا محمد امجد خان ،ڈاکٹر عتیق الرحمن،حا فظ ریاض درانی ،بلال احمد میر ،حاجی محمد قیوم ،حا فظ عبد الاحد ،محمد عثمان اور دیگر موجو د تھے انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے حوالے سے کیس جب سپریم کورٹ میں چلا گیا ہے اب اس کے بعد دھرنے اور احتجاج کاسیا سی اور اخلاقی طور پر کوئی جواز باقی نہیں رہتا ہے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ بدقسمتی سے اسمبلیوں میں بھی غیر سنجیدگی ہے سیا سی ماحول بھی غیر سنجیدگی کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ سیا ست کے نام پر غیر سیا سی حرکتیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کے راستے چل رہاہے قوم کسی کوترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دے گی دریں اثناء4 پی ٹی وی لاہور سنٹر کے زیر اہتمام صوۃ القرآن سلور جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نئی تہذیب کے نام پر نوجوان نسل کو بزرگ نسل سے دور کیا جا رہاہے نوجوان نسل قرآن سے جڑ نے سے ہی صراط مستقیم پر چل سکے گی ،سیاست کو بچپنہ سے ازاد کرنا ہوگا پچپنہ نے ماحول کو غیر سنجیدہ بنادیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان رمضان المبارک میں بنا اور قر آن مجید بھی رمضان المبارک میں نازل ہوا ہے انہوں نے کہاکہ رمضان میں بننے والے پاکستان کے مسائل کا حل بھی قر آن میں ہے اسی مقصد کے لیئے علماء4 جدو جہد میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ قر آن کے ساتھ تعلق مضبوط کر نے سے مسائل حل ہوں گے تقریب میں حاجی محمد اکرم خان درانی ،سردار محمد یوسف ،قاری صداقت علی ،مولانا محمد امجد خان ،مفتی محمد خان قادری اور دیگر مو جود تھے جبکہ قاری صداقت علی اور پی ٹی وی کے مختلف ذمہ داران کو اعزازی شیلڈز دی گئیں مولانا نے قاری صداقت علی کو قر آن کریم کی اشاعت کے حوالے سے خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔