خبرنامہ پاکستان

ملک میں دھرنوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے: چوہدری نثار

ملک میں دھرنوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے: چوہدری نثار
ٹیکسلا: (ملت آن لائن) چوہدری نثار کا کہنا ہے میرے دور میں 2 دھرنے ہوئے لیکن کسی پر تشدد نہیں ہوا، کہا تھا روایت ڈالی گئی تو ہر چند ماہ بعد ایک دھرنا ہوگا، ماضی میں بھی دھرنے کی اجازت وزارت داخلہ نے نہیں بلکہ حکومت نے دی تھی۔ انہوں نے کہا شیخ رشید عمران خان کے چپڑاسی بنے ہوئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میرے دور میں دھرنوں سے کامیابی سے نمٹا گیا، فرق یہ تھا اس وقت کا وزیر داخلہ پولیس اور ایف سی کے ساتھ وہاں کھڑا تھا۔ انہوں نے کہا ملک کو آگے لے جانا ہے تو دھرنوں کو ختم کرنا ہوگا، دھرنے نہ رکے تو یہاں جتھوں کی حکومت ہوگی، رانا ثناء سے متعلق جواب راناثنا اللہ اور وزیر اعلیٰ بہتر دے سکتے ہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سیاست میں عدم تشدد پر یقین رکھتا ہوں، میں کوئی پناہ گزیں نہیں کہ کوئی آئے اور میرے گھر پر حملہ کر دے۔
ماضی میں بھی دھرنے کی اجازت وزارت داخلہ نے نہیں بلکہ حکومت نے دی تھی۔ انہوں نے کہا شیخ رشید عمران خان کے چپڑاسی بنے ہوئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میرے دور میں دھرنوں سے کامیابی سے نمٹا گیا، فرق یہ تھا اس وقت کا وزیر داخلہ پولیس اور ایف سی کے ساتھ وہاں کھڑا تھا۔ انہوں نے کہا ملک کو آگے لے جانا ہے تو دھرنوں کو ختم کرنا ہوگا، دھرنے نہ رکے تو یہاں جتھوں کی حکومت ہوگی، رانا ثناء سے متعلق جواب راناثنا اللہ اور وزیر اعلیٰ بہتر دے سکتے ہیں۔