خبرنامہ پاکستان

ملک میں سردی کا راج، پہاڑوں نے سفید دوشالہ اوڑھ لیا

ملک میں سردی کا راج، پہاڑوں نے سفید دوشالہ اوڑھ لیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 6، سکردو میں منفی 4 اور چترال میں منفی 3 تک گر گیا۔ پہاڑوں نے سفید دوشالہ اوڑھ رکھی ہے۔ سکرد و میں ایک ہفتے بعد برفباری کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا، اب تک ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ برفباری کے باعث بالائی علاقوں کا سکردو شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ پنجاب میں بھی سردی کے ڈیرے برقرار ہیں، آج لاہور میں کم از کم درجہ حرارت 8، ملتان میں 7 اور فیصل آباد میں 5 ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں سائیبرین ہوائیں رکنے کے بعد سردی کی شدید میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آئند ہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔