خبرنامہ پاکستان

ملک میں سردی کی شدت برقرار

ملک میں سردی کی شدت برقرار
اسلام آباد:(ملت آن لائن) ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ہنرہ میں درجہ حرارت منفی 6 اور کالام میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا بلوچستان کے اکثر علاقوں میں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ قلات میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 5، کوئٹہ میں صفر، بارکھان میں5، دالبندین میں 6، خضدار، پنجگور میں7، گوادر میں 12، جیونی میں 16، لسبیلہ، تربت میں 11، نوکنڈی میں 10، پسنی میں 15، سبی اور ژوب میں 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں اس وقت درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی 23 فیصد ہے، اس وقت شہر میں ہوا بند ہے تا ہم شہر میں 10 سے 12 ناٹ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آج کم از کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ گزشتہ شب شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔