خبرنامہ پاکستان

ملک میں سردی کی شدت برقرار، کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں

ملک میں سردی کی شدت برقرار، کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں
کراچی:(ملت آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں شدید سرد رہے گا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے، اسٹاف رپورٹر کے مطابق کراچی میں سردی کی لہر نے موسم تبدیل کر دیا، ٹھنڈی اور خشک ہواؤں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھاہے، جس کی وجہ سے شہریوں کے معمولات زندگی کچھ متاثر ہوئے، ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے شہری دن کے وقت بھی گرم کپڑے پہنے دکھائی دیے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا تاہم بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لیپٹ میں رہے، بدھ کے روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق قلات، کوئٹہ منفی 10، کالام منفی 6، دالبندین، دیر، اسکردو منفی 5،گلگت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔